مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں گیس کے زور دار دھماکے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ پلازہ کے ساتھ واقع خالی ریسٹورینٹ میں ہوا۔ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ بھی تباہ ہوگیا۔زورداردھماکے کے باعث قریبی واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں گیس کے زور دار دھماکے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔
News ID 1891957
آپ کا تبصرہ